تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

by ویب ڈیسک
اگست 25, 2025
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 48 گھنٹوں میں 307 اموات
Share on FacebookShare on Twitter

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشوں اور آندھیوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقے

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسی طرح مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقے بھی زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

بڑے شہروں کی صورتحال

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، پشاور اور نوشہرہ میں نشیبی علاقے بارش کے باعث متاثر ہو سکتے ہیں۔ تیز بارش اور آندھی کے دوران کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، دیواریں اور بل بورڈز گرنے کا خطرہ ہے۔ شہریوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 27 اگست تک پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے تک سیلاب آسکتا ہے۔

  • دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، کیونکہ مقبوضہ جموں میں دریائے توی سے پانی کا بڑا ریلا داخل ہوگا جو گجرات، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ اور جھنگ کو متاثر کرسکتا ہے۔

  • دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 33 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

  • دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 53 ہزار کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کی ہدایات

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں کے رہائشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

احتیاطی تدابیر

  • پہاڑی علاقوں خصوصاً مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، لہٰذا غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

  • دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب سیروتفریح سے گریز کیا جائے۔

  • شہری موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Previous Post

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات ہی قاتل قرار

Next Post

ویمنز ورلڈ کپ 2025: پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Next Post
ویمنز ورلڈ کپ 2025: پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویمنز ورلڈ کپ 2025: پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist