اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ وزیر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار ہوچکا ہے ، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ نج کاری کے عمل کو اور زیادہ شفاف بنایا جارہا ہے۔ اسی طرح صوبائی حکومتیں بھی زرعی ٹیکس پر کام کررہی ہیں۔
Discussion about this post