امریکا کے نیشنل سینٹر فار ہیلتھ اینڈ ویلنیس کی جانب سے نیشنل ہیلتھ ایکسپو اور کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے، جو ہفتہ 3 مئی 2025 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک لیگیسی پوائنٹ ہیوسٹن میں ہونے جارہی ہے۔ یہ اہم موقع درج ذیل موضوعات پر روشنی ڈالے گا :
صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی ترقی
بین الاقوامی اور کثیر لسانی دور دراز علاج کی سہولیات
علاج کی غرض سے سیاحت کا فروغ
صحت سے وابستہ افراد کے لیے روزگار میلہ
یہ تقریب کئی معتبر اداروں کی معاونت سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس کا مقصد صحت کے میدان سے وابستہ ماہرین اور کارکنان کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ باہمی ربط، مشاورت اور نئی راہوں کی تلاش کے ذریعے بہتری کی جانب قدم بڑھا سکیں۔
شرکاء معلوماتی نشستوں میں شرکت کر سکیں گے، مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے ملاقات کا موقع پائیں گے، اور جدید سہولیات کا مشاہدہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ایک روزگار میلہ بھی ہوگا جہاں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
Discussion about this post