تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دبئی کی آبادی نئی تاریخ رقم کر گئی

by ویب ڈیسک
ستمبر 5, 2025
دنیا کے سب سے بڑے جھولے کا افتتاح
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات کا دل کہلانے والا شہر دبئی آبادی کے اعتبار سے ایک نئے سنگ میل کو چھو گیا ہے۔ دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دبئی کی آبادی، جو 2011 میں 20 لاکھ تھی، 2025 میں دوگنی ہوکر 40 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1975 میں دبئی کی کل آبادی محض 1 لاکھ 87 ہزار تھی، لیکن گزشتہ چند دہائیوں میں بے پناہ معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور عالمی شہرت نے شہر کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، پروفیشنلز اور ملینرز کا مرکز بنا دیا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو دبئی کی آبادی 2032 تک 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی سے رہائش، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ شہری منصوبہ سازوں کے مطابق دبئی کا بڑھتا ہوا دباؤ میٹرو بلیو لائن جیسے منصوبوں اور نئے ریٹیل پروجیکٹس کے ذریعے کسی حد تک کم کیا جاسکے گا، لیکن ٹریفک جام، مہنگائی اور نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام جیسے چیلنجز سامنے آئیں گے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی نہ صرف دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے کشش رکھتا ہے بلکہ اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ نئے امکانات اور مسائل دونوں کو جنم دے رہا ہے۔

Previous Post

جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

Next Post

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز بحال

Next Post
ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی: ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کا خط

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز بحال

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist