تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا حکم

by ویب ڈیسک
نومبر 7, 2023
منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ انتظامیہ کو اسلام آباد کی سیکیورٹی بڑھانے اور اسکولز  میں اور اس کے اطراف منشیات فروخت کرنے والے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیاہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت میں ہوئے اجلاس میں سینئر سرکاری افسران بشمول نگراں وزیرداخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو مارگلہ نیشنل پارک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مارگلہ نیشنل پارک سمیت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے شہر کے مختلف حصوں میں قائم شورومز کی وجہ سے پارکنگ اور ٹریفک کیلئے پیدا کردہ مسائل کا فوری سد باب کیا جائے. اسلام آباد میں گاڑیوں کی نمائش، نیلامی و خرید و فروخت کے لیے مناسب مقام پر ایک کار سٹی کا جامع منصوبہ بنایا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایات دہتے ہوئے مزید کہق کہ اسلام آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے. اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کے لیے مزید 160 نئی بسیں آنے والی ہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مؤثر ہو جائے گا. اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مرکزی ڈیجیٹل نظام کا قیام عمل میں لایا جائے. پرانی گاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر رائج ماحولیاتی آلودگی کے معیار پر فٹنس سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا جائے. ملک بھر میں ڈرائیونگ لائیسنس کے اجراء کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں اسلام آباد کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال اور انسداد منشیات کے حوالے سے اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں سرکاری ملکیتی زمینوں پر غیر قانونی تجاوزات، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر سرپرستی… pic.twitter.com/F8z9eudtaN

— Prime Minister’s Office (@PakPMO) November 6, 2023

Tags: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
Previous Post

شادی کے لیے شیروانی یا زیورات نہیں خریدے

Next Post

انضمام کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، عالیہ رشید

Next Post
انضمام کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، عالیہ رشید

انضمام کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، عالیہ رشید

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist