تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل

by ویب ڈیسک
نومبر 26, 2025
دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے حق اور سچ کی راہ میں جس ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے، اس نے وطنِ عزیز کا عالمی قد بڑھا دیا ہے۔ ان کے مطابق قوم کی سب سے بڑی طاقت اس کی بے مثال وحدت ہے، اور یہی وحدت دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی۔

coas

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی شدت پسندی ہو یا جھوٹی اطلاعات کی یلغار، قومی افواج اپنے عزم و ہمت پر قائم ہیں۔27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی منظرنامے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے اس موقع پر واضح کیا کہ خطہ اس وقت جیوپولیٹیکل دباؤ اور سرحد پار دہشت گردی جیسے چیلنجز سے دوچار ہے، جبکہ ہائبرڈ خطرات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک باوقار اور اثر و رسوخ رکھنے والا ملک ہے، جو اپنی اصل حیثیت اور جائز مقام ضرور حاصل کرے گا۔ ان کے مطابق معلوماتی محاذ پر جھوٹے بیانیوں اور بیرونی حمایت یافتہ انتہاپسندی کا مقابلہ دانش، تدبر اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیا جا رہا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ قومی دفاع کو نہ صرف مضبوط بنا رہے ہیں بلکہ ہر قسم کی اندرونی و بیرونی سازشوں کا منہ توڑ جواب بھی دے رہے ہیں۔ ان کا پیغام واضح تھا: پاکستان کی طاقت اس کی متحد قوم اور مضبوط ادارے ہیں، اور اس طاقت کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔

Previous Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات

Next Post

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، 2 نیشنل گارڈ زخمی، حملہ آورافغان نکلا

Next Post
usa

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، 2 نیشنل گارڈ زخمی، حملہ آورافغان نکلا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist