تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ کا انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف

by ویب ڈیسک
جولائی 12, 2025
بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ کا انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف
Share on FacebookShare on Twitter

ڈھاکا میں بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (ICT) کی سماعت کے دوران ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب بنگلہ دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا اعتراف کرلیا۔ چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ مامون نے جولائی اور اگست 2024 میں ہونے والے واقعات سے متعلق عدالت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، اور عدالت نے ان کی سیکیورٹی کے لیے علیحدہ رہائش کی منظوری دے دی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، ان مظاہروں کو کچلنے کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ مظاہرے طلبا کی قیادت میں شیخ حسینہ حکومت کے خلاف شروع ہوئے تھے۔

ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال پر باضابطہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ان پر قتل عام کی روک تھام میں ناکامی، سازش، اشتعال انگیزی، معاونت اور شریک جرم ہونے جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ عدالت نے ان دونوں کے وکلا کی جانب سے الزامات ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال مظاہروں کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ وہ اب تک واپس نہیں آئیں، اور ان کی غیر حاضری میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ اسد الزمان کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 جولائی کو ایک الگ مقدمے میں شیخ حسینہ کو توہینِ عدالت پر چھ ماہ قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔ استغاثہ کے مطابق، مظاہروں کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات اور ہلاکتوں کی تمام تر ذمہ داری براہ راست شیخ حسینہ پر عائد ہوتی ہے۔

Previous Post

ایانا نوئل آرتھر نے بین الاقوامی کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Next Post

پاکستان شاہینز کا انگلینڈ ٹور، 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Next Post
پاکستان ملتان کا سلطان نہ بن سکا

پاکستان شاہینز کا انگلینڈ ٹور، 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist