تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چوہدری امانت حسین مہر کی قیادت میں بارسلونا میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

by ویب ڈیسک
مئی 2, 2025
چوہدری امانت حسین مہر کی قیادت میں بارسلونا میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
Share on FacebookShare on Twitter

اسپین کے شہر بارسلونا میں یورپ میں ٹریڈ ونگ کے کوآرڈینیٹر اور معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کی قیادت میں پاکستانی اوورسیز کمیونٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف عظیم الشان ریلی نکالی۔ جس میں افواج پاکستان سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔ ریلی جہاں جہاں سے گزری وہ علاقہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔  جبکہ ہر جانب سبز ہلالی پرچموں کی بہارآگئی۔ اس ریلی میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ، ندائے کشمیر اسپین اور  پاک فیڈریشن اسپین کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پرہجوم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معروف  سرگرم بزنس مین اور پاکستانی کمیونٹی کی پہچان چوہدری امانت حسین مہر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت اور نریندرمودی کی جارحیت اور دہشت گردی  کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کس طرح پہلگام حملے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا گیا ہےاور پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اب اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ کیونکہ پاکستانی افواج دنیا کی بہترین ہے۔

چوہدری امانت حسین مہر کا مزید کہنا تھا پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر ہو یا سرحدوں پر کھڑے سپاہی سب کا پاکستان کے لیے جذبہ قابل تعریف ہے۔ ان کے مطابق بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وطن سے دور رہ کر بھی ہمارے دل پاکستان، اس کے عوام اور افواج پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ آج ہم بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے خلاف جمع ہیں۔ دیگر مقررین نے بھی اس بات پر زور دیا کہ عالمی رہنما، مودی سرکار کی آبی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائیں۔

 ریلی مختلف مقامات سے گزری جس میں شامل وطن کی محبت سے سرشار شرکا نے پاک فوج کے سپاہ سالار جنرل سیدعاصم منیر کے حق میں واشگاف نعرے لگائے گئے۔ دیار غیر میں پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار محبت کی یہ سب سے بڑی ریلی قرار دی گئی جس کا سہرہ بلاشبہ چودری امانت حسین مہر کے سر جاتا ہے۔

Previous Post

ہیوسٹن میں نیشنل ہیلتھ ایکسپو اور کانفرنس

Next Post

واہگہ بارڈر پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کھلا ہوا ہے، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید

Next Post
واہگہ بارڈر پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کھلا ہوا ہے، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید

واہگہ بارڈر پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کھلا ہوا ہے، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist