تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیک نیوز پر 5 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ، سائبر کرائم ترمیمی بل کا مسودہ تیار

by ویب ڈیسک
دسمبر 3, 2024
خاتون ورکر کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی حقیقت
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا جس کے مطابق  فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی، قانون نافذ کرنے سمیت دیگر اداروں یا کسی فرد کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا۔ اسی مقصد کے لیے  ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔ اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا، جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے، خوف و ہراس اور بدامنی  پیدا کرنے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔مسودے کے تحت  اتھارٹی کے پاس فوج اور عدلیہ کے خلاف آن لائن مواد کو ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا، مذہبی فرقہ وارانہ یا نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے متعلق شیئر کیے گئے مواد کو ہٹانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔ اسی طرح  کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جا سکے گا، ریاست یا اس کے اداروں کے خلاف دہشت گردی اور تشدد کی دیگر اقسام کو فروغ دینے سے متعلق مواد بھی ہٹایا جا سکے گا۔

Previous Post

ملک کی سالمیت و خودمختاری کی حفاظت کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

Next Post

نرگس فخری کی بہن دہرے قتل میں امریکا میں گرفتار

Next Post
نرگس فخری کی بہن دہرے قتل میں امریکا میں گرفتار

نرگس فخری کی بہن دہرے قتل میں امریکا میں گرفتار

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist