تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا شیڈول طے

by ویب ڈیسک
جون 20, 2025
پہلا ون ڈے: پاکستان کو 73 رنز سے شکست
Share on FacebookShare on Twitter

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری! پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آغاز 20 جولائی 2025 سے ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس سیریز کا ابتدائی شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے، جب کہ سیریز کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تینوں میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

 یہ سیریز آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) کا حصہ نہیں، بلکہ حالیہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران ہونے والی اہم میٹنگز میں طے پائی تھی۔
اس سیریز کو دونوں ٹیموں کے لیے اگلے بڑے ایونٹس ، ایشیا کپ 2025 اور ٹی20 ورلڈ کپ 2026 ،   کی تیاری کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے، رواں سال کے آغاز میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے 0-3 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی تھی۔ وہ سیریز پاکستان کے لیے نئے دور کی شروعات تھی، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور نئے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ اب لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

اگلا پڑاؤ: ویسٹ انڈیز اور امریکا

پاکستانی ٹیم اس سیریز کے فوری بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی، جہاں

  • 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکا میں تین ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے،

  • جبکہ 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں تین ون ڈے میچز کا شیڈول طے ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق ان ون ڈے میچز کو ممکنہ طور پر ٹی20 فارمیٹ سے تبدیل کیا جا سکتا ہے تاکہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکے۔

Previous Post

’لو گُرو‘ کا کمال – بولی وڈ کی بڑی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

Next Post

علی شمخانی زندہ اور خطرے سے باہر

Next Post
علی شمخانی زندہ اور خطرے سے باہر

علی شمخانی زندہ اور خطرے سے باہر

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist