تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بابراعظم، روہت کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 28, 2025
بابراعظم کی دیوالی کی مبارک باد، بھارتی پرستار خوشی سے نہال
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آج سے  شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شرکت کے دوران بھارتی بلے باز روہت شرما کا ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں۔ روہت شرما 159 میچوں میں 4231 رنز بنا کر ٹی20 تاریخ میں سرفہرست ہیں، جبکہ بابر اعظم 128 میچوں میں 4223 رنز کے ساتھ صرف نو رنز دور ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے بابر اعظم کے علاوہ نسیم شاہ اور عثمان خان کو بھی اسکواڈ میں واپس شامل کیا ہے۔

تین میچوں کی یہ سیریز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کے کم اسٹرائیک ریٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 129 ہے جب کہ روہت شرما کا اوسطاً اسٹرائیک ریٹ 141 کے قریب رہا ہے۔ ہیسن کے مطابق فخر زمان کی عدم موجودگی کے باعث بابر اعظم کو بیٹنگ آرڈر میں تیسرے نمبر پر کھلایا جانا متوقع ہے۔ اس نمبر پر بابر اعظم اب تک 35 ٹی20 میچوں میں 44.84 کی اوسط سے 1166 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے سیریز کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم بھرپور کارکردگی دکھائے گی۔ ان کے مطابق کچھ سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے چہروں کی شمولیت توازن پیدا کرے گی اور ورلڈ کپ سے قبل اسکواڈ کو مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک کھیلے گئے 24 ٹی20 میچوں میں دونوں ٹیموں نے 12،12 کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بشکریہ کرک انفو
Previous Post

سعودی ولی عہد سے ملاقات باعثِ مسرت اور اعزاز تھی، وزیراعظم،

Next Post

ری پبلیکن رہنماؤں کی زوہران ممدانی کے شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ

Next Post
mamdani

ری پبلیکن رہنماؤں کی زوہران ممدانی کے شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist