تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسٹریلیا کا تاریخی اعلان , ستمبر میں فلسطینی ریاست کی باضابطہ تسلیم

by ویب ڈیسک
اگست 11, 2025
آسٹریلیا کا تاریخی اعلان , ستمبر میں فلسطینی ریاست کی باضابطہ تسلیم
Share on FacebookShare on Twitter

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے ایک تاریخ ساز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آسٹریلیا، فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف ایک سفارتی قدم نہیں، بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور دو ریاستی حل کی عملی تکمیل کی سمت ایک سنگِ میل ہے۔ ان کے مطابق، اس اقدام کا مقصد شدد کے دائرے کو توڑ کر امن اور باہمی احترام کا ایک نیا باب کھولنا ہے۔ انتھونی البانیز نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کے بدلے کئی تاریخی وعدے کیے ہیں۔ ان وعدوں میں حماس کو آئندہ ریاست سے مکمل طور پر الگ رکھنا، اسرائیل کے پرامن وجود کو تسلیم کرنا، غیر مسلح ہونا، شفاف اور جمہوری عام انتخابات کا انعقاد، شہدا و قیدیوں کے خاندانوں کو دی جانے والی مالی ادائیگیوں کا خاتمہ، گورننس میں بنیادی اصلاحات، تعلیم اور مالی امور میں شفافیت کو یقینی بنانا، اور عالمی مبصرین کو اجازت دینا شامل ہے تاکہ نفرت اور تشدد کی کسی بھی صورت میں حوصلہ افزائی نہ ہو۔

وزیرِاعظم نے کہا: "یہ ایک نایاب موقع ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے حقِ خود ارادیت کا ایسا راستہ فراہم کیا جائے جو حماس کے اثر و رسوخ کو خطے سے ہمیشہ کے لیے ختم کر دے۔"

اس فیصلے کو عرب لیگ کے حالیہ بیان سے بھی تقویت ملی ہے، جس میں حماس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں اپنی حکمرانی ختم کر کے اسلحہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے، تاکہ خطے میں امن کی بنیاد مضبوط ہو۔

Previous Post

تاجکستان میں انسدادِ دہشت گردی مشق "دوستی ٹو” کامیابی سے مکمل

Next Post

راہول گاندھی گرفتار ، جمہوریت کے تحفظ کی جنگ دہلی کی سڑکوں پر

Next Post
راہول گاندھی گرفتار ، جمہوریت کے تحفظ کی جنگ دہلی کی سڑکوں پر

راہول گاندھی گرفتار ، جمہوریت کے تحفظ کی جنگ دہلی کی سڑکوں پر

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist