تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امیر بالاج قتل کیس: نامزد ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج

by ویب ڈیسک
اکتوبر 13, 2025
امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی کردار طیفی بٹ مبینہ مقابلے میں ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور کی عدالت میں ایک اہم موڑ ،  امیر بالاج قتل کیس کی گونج ایک بار پھر سنائی دی۔ سیشن کورٹ لاہور نے پیر کے روز نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری کا اختیار دے دیا، یوں ایک برس سے جاری یہ سنگین مقدمہ نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔، عدالت میں عقیل عرف گوگی بٹ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، تاہم ملزم کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے ضمانت خارج کر دی۔ یاد رہے کہ تھانہ چوہنگ میں درج اس مقدمے میں گوگی بٹ کو امیربالاج ٹیپو کے قتل میں براہ راست نامزد کیا گیا تھا۔ اب عدالت کی رولنگ کے بعد پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا قانونی اختیار حاصل ہو گیا ہے۔یہی وہ مقدمہ ہے جس نے لاہور کے جرائم پیشہ پس منظر کو ہلا کر رکھ دیا۔مارچ 2024 میں لاہور کی معروف کاروباری شخصیت ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس حملے میں تین افراد زخمی ہوئے، جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔بعدازاں، تفتیش نے چونکا دینے والے حقائق بے نقاب کیے۔ اگست 2024 میں مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، جس پر الزام تھا کہ اس نے گوگی بٹ کی ایماء پر مقتول امیر بالاج کی ریکی کی تھی۔ پولیس کے مطابق احسن شاہ کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس ٹیم پر حملہ کیا، جس دوران وہ زخمی ہو کر ہلاک ہو گیا۔

ستمبر 2025 میں منظر عام پر آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ نے کیس کی سمت ہی بدل دی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی خود کی تھی اور وہ مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ جے آئی ٹی نے آئندہ سماعت پر گوگی بٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی ۔ جو اب حقیقت بن چکی ہے۔دوسری جانب، مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ایک ڈرامائی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) کے مطابق، طیفی بٹ کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے 10 اکتوبر کو پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم 11 اکتوبر کی صبح رحیم یار خان کے علاقے سنجرپور کے قریب پولیس قافلے پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں ایک افسر زخمی ہوا اور حملہ آور ملزم کو چھڑا کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں فائرنگ کے ایک دوسرے واقعے میں طیفی بٹ شدید زخمی ہو کر ہلاک ہو گیا۔ اس سے پہلے دبئی کی عدالت میں پیشی کے دوران طیفی بٹ نے خود کہا تھا کہ وہ پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کرے گا۔ مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ یہ پورا مقدمہ ٹیپو خاندان کی الم ناک داستان کا تسلسل ہے۔اس سے قبل امیر بالاج کے والد، امیر محمد خان المعروف ٹیپو ٹرکاں والے کو 22 مارچ 2010 کو لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جب وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچے تھے۔ اب ایک دہائی بعد، وہی خاندان ایک اور المناک باب سے گزر چکا ہے  اور گوگی بٹ کی عبوری ضمانت کے خاتمے کے ساتھ شاید انصاف کے دروازے ایک بار پھر کھلنے جا رہے ہیں۔

Previous Post

حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کردیے

Next Post

ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری

Next Post
ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری

ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist