انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی تحریک انصاف کی نااہلی کے بعد ہونے والے فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیے جانے کا اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی بحال رکھنے کا فیصلہ دیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ اگر پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہو تو اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے استدعا پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا، جس میں ان پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے جیسے الزامات شامل ہیں۔








Discussion about this post