تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

علیمہ خان پارٹی رہنماؤں پر برس پڑیں

by ویب ڈیسک
فروری 25, 2026
aleema khan
Share on FacebookShare on Twitter

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بار پھر اپنے بھائی کی صحت، قانونی مقدمات اور پارٹی کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے دل کھول کر بات کی جس میں انہوں نے پارٹی کے اندرونی معاملات، خاموشی اور بعض رہنماؤں کی بے عملی پر سنگین الزامات لگائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام کو بھی مکمل طور پر معلوم ہے اور ہمیں بھی پتہ ہے کہ پارٹی میں غدار کون ہیں۔ ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اب ہم اپنے بھائی کے لیے کھل کر بولیں گے، محسن نقوی جو بھی کریں، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پارٹی رہنما جو مرضی کہیں، ہم اپنے بھائی کی آواز بنیں گے۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت پر شدید تنقید کی کہ ہمیں پارٹی میں کیا ہو رہا ہے، اس کا علم تک نہیں ہوتا اور قیادت مکمل خاموش ہے۔ پارٹی کے وکلاء اور ارکان اسمبلی خود کہتے ہیں کہ ووٹ تو بانی کا ہے۔ بانی نے ہمیشہ یہ کہا تھا کہ یہ ایک نظریاتی جماعت ہے، اس لیے محسن نقوی کے خلاف بیان دینے سے پارٹی کا تقسیم ہونا سمجھ سے باہر ہے۔ چند افراد کے بیان سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ فرد جرم کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ نہ میرا دستخط ہے اور نہ انگوٹھا، یہ بات بالکل غلط ہے۔ بانی نے وکلاء کو بار بار کہا کہ کیسز لگائیں، مگر چیئرمین، وکلاء اور ارکان اسمبلی کیسز تک نہیں لگوا سکے۔ بیرسٹر گوہر پارٹی چیئرمین بن گئے، لیکن سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز نہیں لگوا سکے۔ علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر علی ظفر سے براہ راست سوال کیا کہ وہ کہاں غائب ہیں اور کیسز کیوں نہیں لگوا رہے؟  محسن نقوی کے بیان کا جواب نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیں قصوروار ٹھہرا رہے ہیں، جبکہ سرکاری ڈاکٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ڈاکٹرز موجود ہوں۔ پارٹی کو اب اس معاملے میں سنجیدگی سے قدم اٹھانا چاہیے۔ اس دن محسن نقوی سے پتہ چلا کہ بیرسٹر گوہر جیل جا رہے ہیں.کیا ہمیں اپنے اہل خانہ کی معلومات محسن نقوی سے ملیں گی یا پارٹی سے؟ مشاورتی کمیٹی کے بارے میں انہوں نے سخت موقف اپنایا کہ میری رائے اور مرضی کے بغیر کوئی کمیٹی منظور نہیں ہو سکتی۔ بانی کی صحت سے متعلق کسی بھی فیصلے یا کارروائی کے لیے میری مشاورت لازمی ہے۔ پارٹی کے رہنما اکیلے فیصلے کر رہے ہیں اور اہل خانہ کو کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی۔ بیرسٹر گوہر پہلے ملاقات کرتے تھے اور بعد میں بتاتے تھے، مگر حامد خان سینیٹر بننے کے بعد نظر ہی نہیں آئے۔

Previous Post

ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دیدیا

Next Post

حفیظ اور ثقلین مشتاق کے درمیان لائیو شو میں تکرار

Next Post
hafiz

حفیظ اور ثقلین مشتاق کے درمیان لائیو شو میں تکرار

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist