راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ علیمہ خان عدالت کے سمنوں اور گرفتاری وارنٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے:
-
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا
-
گورنر اسٹیٹ بینک کو علیمہ خان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت
-
ضامن کی جائیداد بحقِ سرکار ضبط کرنے کا فیصلہ
جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ “ملزمہ ہر جگہ نظر آتی ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں، ان کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے”۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر، 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔







Discussion about this post