تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سعودی ایوی ایشن ٹیم اگست میں پاکستان کے 7 ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی

by ویب ڈیسک
جولائی 10, 2025
حکومت نے کسٹم حکام کو مسافروں کی اشیا ضبط کرنے سے روک دیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، سعودی عرب کی ایک اعلیٰ سطحی ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم اگست 2025 میں پاکستان کے سات بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان شاہد قادری کے مطابق، یہ سیکیورٹی جائزہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نادر شفی ڈار سے باقاعدہ طور پر اس آڈٹ کی درخواست کی ہے۔ سعودی ٹیم کا یہ پاکستان میں دوسرا سیکیورٹی آڈٹ ہوگا۔ پہلا آڈٹ 2023 میں کیا گیا تھا جس میں سعودی حکام نے پاکستان کی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق، سعودی وفد کی میزبانی پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن سیکیورٹی (AvSec) کرے گا، جبکہ اس پورے عمل کی نگرانی کے لیے ایوی ایشن سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کا سیکیورٹی اسکور عالمی معیار سے بلند

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کا سول ایوی ایشن شعبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔ پاکستان نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ میں 86.73 فیصد اسکور حاصل کیا ہے، جو کہ عالمی اوسط 71 فیصد اور بھارت کے 73 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی تین روزہ سیکیورٹی جانچ

اس کے ساتھ ساتھ، برطانیہ کے محکمہ برائے نقل و حمل کی دو رکنی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تین روزہ سیکیورٹی معائنہ شروع کر دیا ہے۔ ٹیم کے ہمراہ برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ابتدائی بریفنگ میں ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، برٹش ایئرویز، ایئر بلیو اور دیگر نجی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں برطانوی سیکیورٹی جائزوں میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، اور اس مرتبہ بھی مثبت نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ کے ساتھ براہ راست پروازوں کی بحالی کی کوششیں

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے باضابطہ رابطے شروع کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کیں، جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے چار سالہ پابندی ختم کی۔ پی آئی اے نے اب برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے بھی باقاعدہ اجازت طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2020 میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے سانحے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس حادثے کے بعد پائلٹس کے لائسنسوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف پر یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ نے پی آئی اے پر بین الاقوامی پروازوں کی پابندی عائد کر دی تھی

Previous Post

’گروک‘ پر ہٹلر کی تعریف اور اسلام کی توہین کرنے پر کڑی تنقید، ایکس کی سی ای او مستعفی

Next Post

جامی کی ضمانت منظور اور سزا معطل

Next Post
جامی کی ضمانت منظور اور سزا معطل

جامی کی ضمانت منظور اور سزا معطل

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist