وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران پیش آنے والی اچانک رکاوٹ پر وضاحت جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ احسن اقبال گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک کسی کی مداخلت کے باعث ان کا موبائل فون بند ہو گیا، جس سے نشریات میں مختصر تعطل پیدا ہوا۔
Wait, what just happened? Ahsan Iqbal’s video was abruptly cut during a live show.
pic.twitter.com/B1a50hCR3U— Faizan (@faizannriaz) December 25, 2025
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین میں حیرت اور تجسس پیدا ہوگیا اور متعدد افراد نے سوالات اٹھاتے ہوئے جاننا چاہا کہ لائیو پروگرام کے دوران وفاقی وزیر کے ساتھ آخر کیا ہوا اور رابطہ اچانک منقطع کیوں ہوا۔ صارفین نے یہ بھی پوچھا کہ پس منظر سے آنے والی غصے کی آواز کس کی تھی، جس سے معاملہ پراسرار محسوس ہوا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔
Thank you for the messages of concern. A brief disruption occurred during a live broadcast when someone nearby having an argument was unaware that I was live on air.
I rejoined the interview shortly afterward. I hope we can avoid unnecessary politicisation of this. https://t.co/c4opMKphqS— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 25, 2025
بعد ازاں ایک صحافی کے ٹوئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے وضاحت کی کہ ایک شخص کی غیر متوقع مداخلت کے باعث مختصر رکاوٹ پیدا ہوئی، اور وہ شخص اس وقت یہ نہیں جانتا تھا کہ میں لائیو شو میں گفتگو کر رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ہی دیر بعد پروگرام دوبارہ بحال ہو گیا۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اس معاملے پر غیر ضروری سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔
Yes I also spoke to him. Kids came into the study running unexpectedly. All is well and he has rejoined the show https://t.co/JE5iuSDeR2
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 25, 2025
دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام جاری کیا اور بتایا کہ احسن اقبال سے بات ہوئی ہے، اور اس دوران ایک بچہ غیر متوقع طور پر کمرے میں داخل ہو گیا تھا، تاہم بعد میں سب کچھ معمول کے مطابق ہو گیا۔






Discussion about this post