تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغان طالبان کا پاکستان کے خلاف آبی وار؟ کنڑ دریا پر ڈیم کی تعمیر کا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 25, 2025
river
Share on FacebookShare on Twitter

افغان طالبان نے پاکستان کی طرف بہنے والے کنڑ دریا پر ڈیم بنانے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خطے میں پانی کی جنگ کا نیا در کھول دیا۔ طالبان کے قائم مقام وزیرِ توانائی و آب ملا عبد اللطیف منصور کے مطابق یہ حکم براہِ راست سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے جاری کیا، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ منصوبہ مقامی کمپنیوں کے ذریعے بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جائے، تاکہ افغانستان اپنا آبی نظم و نسق خود سنبھال سکے۔ کنڑ دریا  جو پاکستان کے ضلع چترال سے نکل کر افغان صوبوں سے گزرتا ہوا دوبارہ پاکستان کے دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے . زرعی آبپاشی، پینے کے پانی اور بجلی کی پیداوار کا ایک نہایت اہم ذریعہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ ڈیم اپنے تکمیل تک پہنچ گیا تو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وسیع علاقے پانی کی شدید کمی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں، جس سے زرعی اور معاشی بحران گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔طالبان کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سرحدی کشیدگی پہلے ہی نقطۂ عروج پر ہے۔ اس اعلان کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد اختیار کی گئی حکمتِ عملی کی بازگشت قرار دیا جا رہا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم پر نہ کوئی باقاعدہ معاہدہ موجود ہے اور نہ ہی اعتماد پر مبنی مذاکرات کا کوئی راستہ کھلا ہے، ایسے میں یہ اقدام نئے تنازع کی بنیاد بن سکتا ہے۔ سابق صوبائی وزیر جان اچکزئی پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ کنڑ پر یک طرفہ تعمیرات پاکستان کے خلاف "خاموش دشمنی” تصور کی جائیں گی، جو مستقبل میں شدید نوعیت کے سفارتی بحران اور ممکنہ تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ افغان وزیرِ توانائی نے واضح کیا کہ دریائے کنڑ پر ڈیم بنانا طالبان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اگر "آج نہیں تو کبھی نہیں” کے مصداق یہ موقع ہمیشہ کے لیے کھو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سوا افغانستان کا کسی بھی ہمسائے سے پانی پر کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں، اس لیے دیگر سمتوں میں ڈیم سازی پر کوئی قدغن نہیں مانی جائے گی۔ پاکستان کے لیے پانی کا یہ فیصلہ مستقبل کے تعلقات، سرحدی امن، اور خطے کی زرعی سلامتی — تینوں کو بیک وقت ایک نئے اور خطرناک موڑ پر لا کھڑا کر رہا ہے۔

Previous Post

ہنگو: بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

Next Post

اسلام آباد میں اے ایس پی عدیل اکبر کی پُراسرار ہلاکت , 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

Next Post
adeel

اسلام آباد میں اے ایس پی عدیل اکبر کی پُراسرار ہلاکت , 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist