افغانستان کے ضلع پکتیکا میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹی پی خوارج کے لانچنگ پیڈز پر کی گئی درست اور ہدفی کارروائی کے بعد افغان عبوری حکومت نے حسبِ روایت جذباتی پروپیگنڈا شروع کر دیا اور مرنے والے دہشتگردوں کو “افغان کرکٹرز” قرار دے کر عالمی رائے ہمدرد بنانے کی ناکام کوشش کی۔مگر شواہد نے یہ بیانیہ فوری طور پر جھوٹا ثابت کر دیا۔
جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی گراؤنڈ تھا، نہ کوئی میچ جاری تھا، نہ افغان بورڈ کے کسی آفیشل ریکارڈ میں اُس علاقے سے کبھی کرکٹ سرگرمی کا اندراج ملا۔سوال صاف ہے: گولہ بارود اور بارودی سرنگوں کے درمیان ’کرکٹرز‘ کھیلتے تھے یا خوارج کیمپ چلاتے تھے؟ اسی دوران معروف صحافی غریدہ فاروقی نے بھی اپنے ردعمل میں افغان بیانیے کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ پاکستان کا پکتیکا میں نشانہ انتہائی درستگی کے ساتھ صرف خوارج کے ٹھکانوں پر تھا جو وزیرستان میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھے۔ کسی شہری یا کرکٹر کو نقصان نہیں پہنچا۔ کرکٹ ٹیم پر حملے کا دعویٰ افغان پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد خوارج کو بچانا ہے۔ پاکستان نے ذمہ داری اور دقت سے کارروائی کی۔
کرکٹرز کی ہلاکت کا جھوٹا پروپیگنڈا
پاکستان کا پکتیکا میں نشانہ انتہائی درستگی کے ساتھ صرف خوارج کے ٹھکانوں پر تھا جو وزیرستان میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھے۔ کسی شہری یا کرکٹر کو نقصان نہیں پہنچا۔ کرکٹ ٹیم پر حملے کا دعویٰ افغان پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد خوارج کو…
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) October 18, 2025
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق پکتیکا اور خوست میں جس نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا وہ ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانے تھے۔وہی گروہ جو پاکستان میں خودکش حملوں کی پلاننگ اور لانچنگ میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔پاکستان کی کارروائی ایک قانونی اور ٹارگٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن تھی۔ کوئی کرکٹ اکیڈمی تباہ نہیں ہوئی، کوئی میچ نہیں رُکا ۔ یہ صرف ایک ڈیجیٹل فریب تھا جس کے تار بھارتی میڈیا اور طالبان کی مشترکہ انفلوئنس مشین سے جڑے نکلے۔
*FACT CHECK – FALSE AFGHAN PROPAGANDA* ‼️‼️
*The statement issued by the Afghanistan Cricket Board (ACB) is entirely false, fabricated, and part of a malicious propaganda campaign to malign Pakistan*.
Pakistan did not target or strike any civilians or sports players. The… https://t.co/9yI7Y54M5F pic.twitter.com/hkkGqFNUhK
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) October 17, 2025
آخر میں طنزیہ سوال پاکستانی صارفین کی زبان پر:
“پکتیکا میں جو تین دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ، اُن میں سے اوپنر کون تھا، فاسٹ بالر کون تھا، اور آل راؤنڈر کس کو مانیں؟
Fake news alert! No Afghan cricketer has been killed in Pakistan’s strikes in Afghanistan today. It’s sheer propaganda that’s being peddled by RAW and their handlers in Afghanistan. pic.twitter.com/zdCmBjRqr3
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 17, 2025







Discussion about this post