تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان میں دہشتگرد حملے براہِ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں، امریکی جریدہ

by ویب ڈیسک
فروری 3, 2026
افغان زلزلہ : اموات 950 تک پہنچیں، 610 زخمی، افغان حکام
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی جریدے یوریشیا ریویو نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے تانے بانے براہِ راست افغان سرزمین سے جڑے ہوئے ہیں، جو خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنجیدہ خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے امن و استحکام سے متعلق دعوے قابلِ اعتبار نہیں رہے، کیونکہ افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد گروہوں کی موجودگی ان دعوؤں کی حقیقت خود بے نقاب کر دیتی ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق ورلڈ بینک کی رپورٹس بھی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی معیشت محض بقاء کی سطح پر چل رہی ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں برانڈنگ اور زمینی حقائق کے درمیان سب سے گہرا خلا حکمرانی کے شعبے میں نظر آتا ہے۔ یوریشیا ریویو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں فوجداری ضابطے کے تحت تشدد اور خوف کو عملاً ریاستی پالیسی کی صورت دے دی گئی ہے، جس سے انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔

afghan

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی عالمی جریدہ یوریشیا ریویو سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کر چکا ہے، جہاں افغان طالبان کو عالمی سلامتی کے لیے ایک ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرمِ عمل ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے مستقل چیلنج بنی ہوئی ہیں۔

Previous Post

پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی

Next Post

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر

Next Post
basnat

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist