تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان, بین الاقوامی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، عالمی جریدہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 2, 2025
افغان زلزلہ : اموات 950 تک پہنچیں، 610 زخمی، افغان حکام
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی جریدے "یوریشیا ریویو” نے اپنی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد سرگرمیوں کو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان تیزی سے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا محفوظ ٹھکانہ بن گیا ہے، جہاں سے دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان، القاعدہ، مشرقی ترکستان کے عسکریت پسند اور وسطی ایشیائی شدت پسند گروہ سرگرم ہیں، جو بھرتی، فنڈنگ، پروپیگنڈا اور سرحد پار حملوں کے لیے مکمل منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تاجکستان میں چینی انجینئرز پر ہونے والا ڈرون حملہ اس بڑھتے ہوئے خطرے کی ایک واضح اور خوفناک مثال ہے۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں دو نیشنل گارڈز کے قتل میں بھی ایک افغان باشندے کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے دہشت گرد نیٹ ورک سے براہِ راست روابط تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اب صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ عالمی سطح پر پھیل رہی ہے، اور ہر ملک کو اس بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار رہنا ہوگا۔

afghanstan

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھی افغانستان میں شدت پسند گروہوں کی دوبارہ طاقت پکڑنے کے بارے میں مسلسل الرٹ کر رہے ہیں۔ ڈنمارک کی نمائندہ کے مطابق تقریباً چھ ہزار ٹی ٹی پی دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں، جنہیں طالبان حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ مجموعی طور پر افغانستان میں دہشت گردوں کی تعداد تیرہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جو عالمی سکیورٹی کے لیے ایک انتہائی تشویشناک صورتِ حال ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان حکومت نہ تو دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔ افغانستان آج عالمی شدت پسند گروہوں کے لیے پناہ گاہ، بھرتی مرکز اور لانچ پیڈ بن چکا ہے، جہاں سے دہشت گردی کی لہر پوری دنیا میں پھیلائی جا رہی ہے۔ یوریشیا ریویوکی رپورٹ کے مطابق  اگر عالمی اور علاقائی طاقتیں فوری اور مؤثر حکمت عملی نہ اپنائیں تو پاکستان، وسطی ایشیائی ممالک، امریکہ، یورپ اور خلیجی ریاستیں بھی اس نئی دہشت گردی کی لہر سے محفوظ نہیں رہ سکیں گی۔ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانہ رہا ہے اور اس حوالے سے متعدد بار عالمی برادری کے سامنے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے جا چکے ہیں۔ یہ رپورٹ پوری دنیا کے لیے ایک واضح انتباہ ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خاموش رہنا اب کسی کے لیے ممکن نہیں۔ دنیا کو متحد ہو کر اس خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا، ورنہ اس کی تباہ کن لہریں ہر ملک تک پہنچ سکتی ہیں۔

Previous Post

پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق ’’وارئیر-IX‘‘ کا آغاز

Next Post

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں

Next Post
اب عوام کو پاسپورٹ جلد ملے گا

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist