تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

غریب بچوں کے لیے اسمارٹ فون کا تحفہ، بھارتی استانی کو مل گیا ایوارڈ

by ویب ڈیسک
ستمبر 22, 2021
غریب بچوں کے لیے اسمارٹ فون کا تحفہ، بھارتی استانی کو مل گیا ایوارڈ
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی کالرا نے ہمدردی اورعلم دوست ہونے کی مثال قائم کردی، ایسے میں جب بھارت میں چاروں طرف کورونا وبا کا خوف تھا تو انہوں نے بہترین مخلص استانی ہونے کا ثبوت دے دیا۔ گزشتہ برس انہوں نے غریب بچوں کی تدریس کے سلسلے میں وہ کام کیا، جس کی چاروں طرف دھوم مچ گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ کورونا وبا کی وجہ سے دہلی کے بیشتر اسکولز بند تھے اور حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ بچوں کو صرف آن لائن کلاسز ہی دی جائیں گی۔ یہ خبر بھارتی کالرا کے لیے اس اعتبار سے پریشان کن تھیں کہ وہ جانتی تھیں کہ کچھ ایسے بچے بھی ہیں، جن کے کمپیوٹر تو کیا عام سا موبائل فون بھی نہیں، اس صورتحال میں انہوں نے کچھ سوچ بچار کرنے کے لیے ایک انوکھا اور منفرد فیصلہ کیا۔ پکا ارادہ کرلیا کہ وہ بچوں کی تعلیم کا حرج کسی صورت نہیں ہونے دیں گی۔ اسی بنا پر انہوں نے رشتے داروں اور دوستوں کو یہ پیغام پہنچایا کہ اگر اُن کے پاس اضافی اسمارٹ موبائل فون ہے تو وہ انہیں جمع کرادیں۔ مقصد دریافت کیا گیا تو اُنہوں نے آخر کار یہ بتادیا کہ وہ یہ سارے اسمارٹ موبائل فون اُن غریب بچوں کو جزوقتی طورپر استعمال کرنے دیں گی، جو غربت کے وار سہہ رہے ہیں اورجن کے والدین کے پاس موبائل فون تک نہیں ہیں۔

اس طرح ان بچوں کو آن لائن کلاسز دے کر ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جاسکے گا۔ دلچسپ اور حوصلہ افزا بات یہ رہی کہ بھارتی کالرا کی اس پکار پر ان کے رشتے دار اور دوست بھی اُن کے ہم آواز ہوگئے۔ بس پھر کیا تھا لگ بھگ 321 اسمارٹ موبائل فونز اکٹھا کرکے غریب بچوں تک پہنچائے گئے۔ جنہوں نے اِن کے ذریعے آن لائن کلاسز کو جاری رکھا۔ اب بھارتی کالرا کی اسی علم دوستی کی بنا پر انہیں ریاست دہلی نے اس سال کا ’دہلی اسٹیٹ ٹیچرایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔ بھارتی کالرا مقامی درس گاہ کی وائس پرنسپل ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف ایک کوشش کی تھی، کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ کورونا وبا کے دوران بچے تعلیم سے دور رہیں۔ اُن کے مطابق وہ لمحہ بھی بڑا تکلیف دہ تھا، جب ایک   طالب علم کا والد، کورونا وبا کا شکار ہو کر موت کی نیند سو گیا اور اُن میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ اُس سے یہ کہہ سکیں کہ وہ اسمارٹ فون خریدے۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس
Previous Post

برطانوی ہائی کمیشن نے کرکٹ دورے کی حمایت کی تھی، کرسٹن ٹرنر

Next Post

جنسی حملوں کا شکار خواتین دماغی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں، امریکی تحقیق

Next Post
جنسی حملوں کا شکار خواتین دماغی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں، امریکی تحقیق

جنسی حملوں کا شکار خواتین دماغی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں، امریکی تحقیق

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist