شمالی بحیرہ عرب کی لہروں میں ایک بار پھر پاک بحریہ نے اپنی طاقت اور جرات کا لوہا منوایا۔ مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جو نہ صرف پاکستانی دفاعی تاریخ بلکہ خطے کی دفاعی توازن میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاک بحریہ کے ایک جنگی جہاز سے داغا گیا برق رفتار اور تباہ کن میزائل طویل فاصلے پر موجود ہدف کو ناقابل یقین درستگی کے ساتھ کراڑ کر کے رکھ دیا۔یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم سے آراستہ ہے، جو اسے ناقابل تسخیر بناتا ہے۔ اس عظیم الشان تجربے کے دوران بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبے سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے موقع پر موجود رہ کر اس شاندار کامیابی کا مشاہدہ کیا۔ ہر آنکھ میں فخر اور سینوں میں جوش تھا۔ یہ کامیابی صرف ایک میزائل کا تجربہ نہیں، بلکہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری، خودمختاری اور جنگی مہارت کا زندہ ثبوت ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب قوم کے بہادر بیٹوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ سمندروں کے محافظ ہیں اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ صدر پاکستان، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس تاریخی کامیابی پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔






Discussion about this post