چین نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صورتحال بہتر کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری کریں گے اور امن کی راہ پر چلتے رہیں گے۔ آبنائے ہرمز میں امریکا کی ممکنہ بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر چین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ اہم آبی راستہ محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رہنا چاہیے، کیونکہ اس کا تحفظ پوری بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین توانائی کی فراہمی اور تحفظ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں تناؤ عروج پر ہے اور عالمی معیشت تیل کی سپلائی لائن کی حفاظت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین کی یہ متوازن اور ذمہ دارانہ پوزیشن ایک بار پھر اسے خطے میں امن اور استحکام کا اہم کھلاڑی ثابت کر رہی ہے۔








Discussion about this post