تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جن لوگوں کے نام پر موٹرسائیکل ہے انہیں پیسے ملیں گے

by ویب ڈیسک
اپریل 7, 2026
الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک اور بڑا اور عملی ریلیف پیکج پیش کر دیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ جن شہریوں کے نام پر صرف ایک موٹر سائیکل ہوگی، انہیں ماہانہ دو ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 67 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے عمل میں 15 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے کوائف جمع کرا دیے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑا ہے، اس لیے سندھ حکومت نے 35 ارب روپے کا جامع ریلیف پیکج جاری کیا ہے۔ اس پیکج میں ترجیحی طور پر کسانوں کو بھی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جن کے پاس 25 ایکڑ سے کم زمین ہے، انہیں فی ایکڑ 1500 روپے دیے جا رہے ہیں۔ سندھ اس وقت واحد صوبہ ہے جو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو بھی سبسڈی فراہم کر رہا ہے۔ وزیر نے عوام کو یقین دلایا کہ اپریل کے مہینے میں تمام مستحق موٹر سائیکل سواروں کو دو ہزار روپے ماہانہ سبسڈی بروقت ادا کر دی جائے گی۔  دوسری جانب وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے بتایا کہ اب تک 2800 سے زائد موٹر سائیکل مالکان کے بینک اکاؤنٹس میں سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ جن کے اکاؤنٹس سندھ بینک میں ہیں، انہیں فوری طور پر رقم مل گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں 80 فیصد موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جبکہ 30 سے 35 لاکھ موٹر سائیکلیں ابھی لوگوں کے نام منتقل کی جا چکی ہیں۔  مکیش کمار چاؤلہ نے منشیات کے خلاف جاری مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے ساتھ مل کر صوبے میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ نیول انٹیلی جنس کی اطلاع پر جیکب آباد میں 40 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

Previous Post

اسلام آباد : موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم

Next Post

پاکستان کا قابل فخر کارنامہ ، ایران امریکا میں جنگ بندی

Next Post
pakistan

پاکستان کا قابل فخر کارنامہ ، ایران امریکا میں جنگ بندی

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist