تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات کا آغاز

by ویب ڈیسک
اپریل 7, 2026
جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری کے تاریخی اقدامات نافذ العمل کر دیے گئے ہیں، جو نہ صرف سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی لائیں گے بلکہ توانائی کے بچت اور معاشی نظم و ضبط کی ایک نئی مثال بھی قائم کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پورے پنجاب میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہوں گی۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات دس بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں فوری طور پر پچاس فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ نئے اقدامات میں نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی، سرکاری میٹنگز کو آن لائن پلیٹ فارمز پر منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی، سرکاری افسران کے پروٹوکول اور سیکیورٹی گاڑیوں کو محدود کرنے اور سرکاری سطح پر عشائیوں پر پابندی بھی شامل ہے۔ تاہم غیر ملکی وفود کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سرکاری دفاتر کے کام کے اوقات کار ہفتے میں صرف چار دن تک محدود کر دیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ نہ صرف سرکاری اخراجات کم کرے گا بلکہ افسران اور ملازمین کو بھی اپنے ذاتی کاموں اور خاندان کے لیے زیادہ وقت دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ دوسری جانب تاجر برادری کے ردعمل میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔ کچھ تاجروں کا کہنا ہے کہ شہری صبح سویرے شاپنگ کے لیے نہیں نکلتے اور موجودہ کاروباری حالات پہلے ہی چیلنجنگ ہیں، اس لیے ایسی پابندی نہ لگائی جائے۔ البتہ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹس جلد کھولنے اور رات آٹھ بجے بند کرنے کا اقدام درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے اور تاجر برادری کو حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے قائل کر لیا جائے گا۔

Previous Post

اسٹیٹ بینک کا آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کے لیے نئی سہولیات کا اعلان

Next Post

اسلام آباد : موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم

Next Post
isb

اسلام آباد : موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist