تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہمارا کراچی موومنٹ کی جانب سے ڈینسو ہال میں فائر سیفٹی پر اسٹریٹ اسمبلی

by ویب ڈیسک
فروری 24, 2026
ہمارا کراچی موومنٹ کی جانب سے ڈینسو ہال میں فائر سیفٹی پر اسٹریٹ اسمبلی
Share on FacebookShare on Twitter

معروف آرکیٹکٹ یاسمین لاری کی قیادت میں متحرک ہمارا کراچی موومنٹ نے ڈینسو ہال راہگزر واکنگ اسٹریٹ کراچی میں اسٹریٹ اسمبلی کے انعقاد کے ذریعے اپنی شہر گیر شہری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ اقدام حالیہ گل پلازہ سانحے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد کراچی بھر میں آگ سے بچاؤ کے معیارات کو بہتر بنانا اور شہری ذمہ داری کے شعور کو فروغ دینا ہے۔ یہ ایک منظم‘ بغیر کسی مالی معاونت اور غیر سیاسی کوشش ہے جو احتیاطی تدابیر‘ قانون کی پاسداری اور اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتی ہے۔ہمارا کراچی کور کمیٹی نے ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان، انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان اور ایسوسی ایشن آف کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان کے تعاون سے اس اسمبلی کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں راہ گزر کی عمارتوں اور ملحقہ میڈیسن مارکیٹ میں آگ سے تحفظ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی۔ تقریب کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے عملی فائر ڈرل کے مظاہرے سے ہوا، جس کے بعد تلاوت قرآن پاک‘ استقبالیہ کلمات اور ایک جامع تکنیکی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں حفاظتی اقدامات اور قابل عمل تجاویز پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

whatsapp image 2026 02 24 at 1.59.44 pm

سینئر انجینئر انجینئر فاروق محبوب نے میڈیسن مارکیٹ میں آتش زدگی سے متعلق خطرات پر ایک جامع اور مدلل پریزنٹیشن پیش کی۔ ان کی تحقیق علاقے کی عمارتوں کے تفصیلی سروے اور مالکان سے براہِ راست مشاورت پر مبنی تھی۔ انہوں نے عمارتوں کی ساختی کمزوریوں، بند گزرگاہوں‘ برقی خطرات اور مربوط انخلا منصوبہ بندی کے فقدان کی واضح نشاندہی کی۔ اس موقع پر نہایت واضح اور قابل عمل سفارشات پیش کی گئیں جن میں ہنگامی رسائی کے راستوں کو بہتر بنانا‘ فائر ڈیٹیکشن نظام کی لازمی تنصیب‘ باقاعدہ اخراجی راستوں کا تعین‘ چھت تک رسائی کی مؤثر منصوبہ بندی، برقی لوڈ مینجمنٹ‘ فائر ایکسٹنگوشرز اور ہائیڈرینٹ سسٹمز کی تنصیب‘ نیز مکینوں اور تاجروں کے لیے باقاعدہ تربیتی مشقوں کا انعقاد شامل ہے۔ سوال و جواب کے نشست میں رہائشیوں‘ دکانداروں اور پیشہ ور افراد نے تکنیکی ماہرین سے براہِ راست تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے عملی اقدامات پر سنجیدہ گفتگو کا موقع حاصل کیا۔منتظمین نے ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو اور اے سی آرام باغ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے تقریب کا انعقاد سرکاری ضوابط اور اجازت ناموں کے مطابق خوش اسلوبی سے ممکن ہوا۔

whatsapp image 2026 02 24 at 1.59.46 pm

Previous Post

فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ

Next Post

عمران خان کی بہن نورین نیازی سیوریج لائن میں گر کر زخمی

Next Post
کہل

عمران خان کی بہن نورین نیازی سیوریج لائن میں گر کر زخمی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist