تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ

by ویب ڈیسک
فروری 24, 2026
o
Share on FacebookShare on Twitter

کرک کے ضلع میں ایک اور دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا ہے، جہاں فتنہ الخوارج نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں۔23 فروری 2026 کو علاقہ درگہ شہیدان (بہادر خیل) میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر کواڈ کاپٹر (ڈرون) سے بھرپور حملہ کیا گیا، جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری امداد کے لیے ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور انہیں بحفاظت اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ مگر راستے میں غول بندہ ڈیم کے قریب دہشت گردوں نے ان ایمبولینسز کو نشانہ بنایا: ایک ایمبولینس پر شدید فائرنگ کی گئی، اسے آگ لگا دی گئی، اور زخمی ایف سی اہلکاروں کو زندہ جلا کر شہید کر دیا گیا۔ شہید ہونے والے بہادر جوانوں میں سپاہی مراد گل (ضلع ہنگو)، سپاہی ایان خان (ضلع ہنگو)، اور لانس نائیک عادل خان (ضلع مانسہرہ) شامل ہیں. یہ سب خیبر پختونخوا کے مقامی پختون تھے، جو اپنے وطن کی حفاظت میں جان کی بازی لڑا رہے تھے۔ دوسری ایمبولینس بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہی، مگر اس سانحے میں ایمبولینس کا ڈرائیور احمد حسین اور ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار بھی شدید جھلس گئے۔ زخمیوں میں حوالدار صابر ولد حکیم شاہ، محمد یوسف ولد شربت خان، اور حنیف ولد گل زرین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر بنوں اور کرک کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوا، جہاں اسلام جنگ کے اصولوں میں بھی زخمیوں، مریضوں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے کی سخت ممانعت کرتا ہےمگر فتنہ الخوارج نے اسے کھلے عام پامال کر دیا۔ انہوں نے اس وحشیانہ کارروائی کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تاکہ عوام میں خوف و دہشت پھیل سکے۔ یہ ان کی واضح حکمت عملی ہے، مگر یہ ان کی کمزوری بھی ظاہر کرتی ہے۔ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، علاقے میں سرچ آپریشن چل رہے ہیں  اور پورا ملک ان بہادروں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Previous Post

کوہاٹ, دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

Next Post

ہمارا کراچی موومنٹ کی جانب سے ڈینسو ہال میں فائر سیفٹی پر اسٹریٹ اسمبلی

Next Post
ہمارا کراچی موومنٹ کی جانب سے ڈینسو ہال میں فائر سیفٹی پر اسٹریٹ اسمبلی

ہمارا کراچی موومنٹ کی جانب سے ڈینسو ہال میں فائر سیفٹی پر اسٹریٹ اسمبلی

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist