تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

محمود خان اچکزئی کا پاک فوج سے متعلق بیان غیر زمہ دارانہ ہے

by ویب ڈیسک
فروری 11, 2026
khawaja asif
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں ایک پرجوش اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاک فوج کے بارے میں بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا یہ بیان کہ "پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی فوج ہے” اس سے بڑا غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز بیان ممکن نہیں۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاک فوج کا تشخص مکمل طور پر قومی ہے، یہ کسی ایک صوبے، ضلعے یا علاقے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی فوج ہے۔ وزیر دفاع نے ایوان کو یاد دلایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں دہشت گردی کی جنگ میں 3 ہزار 141 بہادر اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے افسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں کسی ایک علاقے کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جدوجہد ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں جذباتی لہجے میں کہا کہ ہم سیاستدان گرے ایریاز میں رہتے ہیں، پارٹیاں بدلتے ہیں، مفادات کی جنگ لڑتے ہیں، لیکن ان شہیدوں نے کبھی اپنا حلف نہیں توڑا، نہ ہی پارٹیاں تبدیل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں خون سے کھینچی گئی لکیر عبور کروں تو ایوان میں بیٹھنے کا حق بھی نہیں رکھتا۔

mahmood achak zai

انہوں نے صوبائی تناسب کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک فوج میں پنجاب کا تناسب 51.1 فیصد، سندھ 20.52 فیصد، خیبر پختونخوا 16.28 فیصد، بلوچستان 6.04 فیصد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان 2.4 فیصد جبکہ اقلیتی نمائندگی 3.52 فیصد ہے۔ یہ اعدادوشمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ فوج وفاق کی ہے، چار ضلعوں کی نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنے نظریات رکھ سکتے ہیں، لیکن فوج پر حملہ نہ کریں۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم روزانہ نقصان اٹھا رہے ہیں، بلوچستان میں دو سو سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ اسلام میں خون خرابے کی کوئی گنجائش نہیں، مگر ہمارے فوجیوں کی گردنیں تنوں سے جدا کی جا رہی ہیں، اور وہ اپنے خون سے حلف کی تائید کر رہے ہیں۔ انہوں نے پنجابی مزدوروں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیا جاتا ہے، مگر اسے صوبائیت کا رنگ نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ کوئی میرے اعدادوشمار کو غلط ثابت کرے۔ اس کے علاوہ خواجہ آصف نے افغانستان سے متعلق کہا کہ افغان شہریوں کی ہجرت کی وجہ ختم ہو چکی ہے، وہاں ان کی اپنی حکومت ہے، انہیں واپس جانا چاہیے۔ افغانستان کو سٹریٹجک ڈیپتھ یا پانچواں صوبہ کہنا محض خام خیالی ہے۔ ہم افغانستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں، اور دہشت گردی کے خلاف ہر صوبے نے خون دیا ہے۔

Previous Post

پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہوگا؟

Next Post

وزیراعظم نے سولر ریگولیشنز کا نوٹس لے لیا

Next Post
shahbaz sharif

وزیراعظم نے سولر ریگولیشنز کا نوٹس لے لیا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist