تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کُرم متاثرین کیلئے امدادی رقم دگنی کرنے کا اعلان

by ویب ڈیسک
فروری 4, 2026
suhail
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے ضلع کُرم کے آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی رقم میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب متاثرین کو دی جانے والی مالی مدد ایک لاکھ 10 ہزار کے بجائے 2 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگی، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وسطی کُرم سے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی تکالیف کو سنجیدگی سے سمجھتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام متاثرین باعزت اور محفوظ طریقے سے جلد اپنے علاقوں کو واپس لوٹ سکیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کیمپوں میں مقیم افراد کو بنیادی سہولتوں کے ساتھ مکمل سرکاری معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان کے مطابق وسطی کُرم کے متاثرین کو وادی تیراہ کے متاثرین کی طرز پر جامع ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ضلع خیبر کی طرح کُرم میں بھی جلد ایک بڑا جرگہ منعقد کیا جائے گا تاکہ دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو خاندان میزبان گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وہ بھی امدادی پیکیج سے محروم نہیں رہیں گے۔ اپنے خطاب میں سہیل آفریدی نے زور دیا کہ ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم مہذب اقوام کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو پسِ پشت ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ امن، اتحاد اور باہمی احترام ہی خیبر پختون خوا کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Previous Post

پی آئی اے کے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

Next Post

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

Next Post
سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist