تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قومی اسمبلی : محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان

by ویب ڈیسک
جنوری 16, 2026
mehmood khan
Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک اہم پارلیمانی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ایوان کے آغاز پر ہی کیا گیا، جس سے اجلاس کی کارروائی خاصی توجہ کا مرکز بن گئی۔  قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر اسپیکر نے آگاہ کیا کہ آج وقفہ سوالات شامل نہیں ہوگا۔ اسی دوران انہوں نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے چیمبر میں طلب کیا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے آپ کو بلا رہا ہوں۔

gohar

بعد ازاں اسپیکر نے ایوان میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیے جانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اجلاس کے دوران قانون سازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل اور لائف انشورنس نیشنلائزیشن ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیے گئے۔ وزیر قانون نے مزید برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازعات کے حل سے متعلق ترمیمی بل اور دارالحکومت اسلام آباد میں ملکیت و انتظام سے متعلق بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے۔اجلاس میں پیش کیے گئے تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایوان میں رکھے گئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت قانون سازی کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے موڈ میں ہے۔

Previous Post

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

Next Post

بھارت کو کھیلوں کے میدان میں پھر ہزیمت کا سامنا

Next Post
capture

بھارت کو کھیلوں کے میدان میں پھر ہزیمت کا سامنا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist