تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب میں اسٹیج ڈراموں کی سخت نگرانی؛ 106 گانوں پر پابندی

by ویب ڈیسک
جنوری 10, 2026
dance stage
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب میں تھیٹر کے ماحول کو تبدیل کرنے اور اسٹیج کو دوبارہ خاندانی تفریح کا مرکز بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت تھیٹر ڈراموں میں پیش کیے جانے والے 106 پنجابی گانوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے مطابق یہ اقدام اسٹیج ڈراموں کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے اور ناظرین کو مہذب، معیاری اور فیملی فرینڈلی تفریح فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تھیٹر کا اصل مقصد تفریح کے ساتھ مثبت سماجی پیغام دینا ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ محکمے کے ذرائع کے مطابق پابندی کا شکار گانوں کی تفصیلی فہرست لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام تھیٹرز کو بھجوا دی گئی ہے، تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیج مانیٹرنگ ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان گانوں کو ڈراموں میں شامل کرنے یا ان کی اجازت دینے سے سختی سے گریز کریں۔ سرکاری مؤقف میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد اسٹیج تھیٹر کو دوبارہ ایک باوقار اور خاندانی تفریح کا پلیٹ فارم بنانا ہے، جہاں ہر عمر کے افراد بلا جھجک بیٹھ کر معیاری ڈرامے دیکھ سکیں اور اسٹیج آرٹ اپنی اصل شناخت بحال کر سکے۔

stage drama

Previous Post

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

Next Post

ایران میں احتجاج, پاکستانی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

Next Post
پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

ایران میں احتجاج, پاکستانی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist