تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

انگلینڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں جیت لیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 27, 2025
england
Share on FacebookShare on Twitter

ابتدائی تین مقابلوں میں شکست کے بعد انگلینڈ نے ایشیز سیریز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ میلبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے 175 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں جان ڈال دی۔ انگلینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں جیکب بیتھیل 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، زیک کرولی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ہیری بروک 18 اور جیمی اسمتھ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ جو روٹ 15، برائیڈن کارس 6 اور کپتان بین اسٹوکس صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے بولنگ میں جھائی رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ انگلینڈ کو فتح سے نہ روک سکے۔ یہ ایشیز کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ بھی ثابت ہوا، کیونکہ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم کو پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز چار رنز بغیر کسی نقصان کے کیا، مگر پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جب کہ کپتان اسٹیو اسمتھ 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے چار وکٹیں حاصل کیں، بین اسٹوکس نے تین، جوش ٹنگ نے دو اور گس ایٹکنسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

england 3

میچ کے آغاز میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے باعث آسٹریلیا کو 42 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنا لیے تھے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز میں ایک ہی دن آل آؤٹ ہو گئی تھیں، جب کہ یہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تھا جو صرف دو دن میں ہی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ انگلینڈ کی یہ فتح نہ صرف سیریز میں اس کی پہلی کامیابی ہے بلکہ ایشیز کی تاریخ میں ایک یادگار باب بھی ثابت ہوئی۔

england 2

Previous Post

پاکستانی ورکرزکیلئے خوشخبری، یورپ میں روزگارکے دروازے کھل گئے

Next Post

پاکستان کا یمن میں امن کے لیے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

Next Post
پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام: امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جنگی جنون ہے

پاکستان کا یمن میں امن کے لیے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist