تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی ورکرزکیلئے خوشخبری، یورپ میں روزگارکے دروازے کھل گئے

by ویب ڈیسک
دسمبر 27, 2025
pakistani workers 2
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی محنت کشوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یورپ میں روزگار کے نئے دروازے کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع سامنے آ گئے ہیں۔ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ انسانی وسائل کے ترجمان کے مطابق خصوصی سفارتی اور حکومتی کوششوں کے نتیجے میں اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لیے باقاعدہ طور پر روزگار کا کوٹہ مختص کر دیا ہے، جسے ایک بڑی اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹلی نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 10 ہزار 500 ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا ہے، جو آئندہ تین برسوں پر محیط ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت ہر سال 3500 پاکستانی شہری اٹلی میں روزگار حاصل کر سکیں گے، جن میں 1500 سیزنل اور 2000 نان سیزنل ورکرز شامل ہوں گے۔ یوں تین سال کے دوران ہزاروں پاکستانیوں کو یورپ میں قانونی اور باوقار روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزارت کے مطابق یہ کوٹہ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی درخواست اور مسلسل رابطوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا۔

pakistani worker

اٹلی نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں، جن میں شپ بریکنگ، ہاسپٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت شامل ہیں۔ ان شعبوں میں پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند افرادی قوت خدمات انجام دے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی ورکرز کے لیے ویلڈرز، ٹیکنیشنز، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ اسٹاف، نرسز، میڈیکل ٹیکنیشنز، فارمنگ اور کاشتکاری سے وابستہ افراد کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکام کے مطابق اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے نوکریوں کا باضابطہ کوٹہ مقرر کیا ہے، جسے یورپین لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی شمولیت کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس پیش رفت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں مزید تعاون اور روزگار کے مواقع پر بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل محنت اور مسلسل سفارتی کوششوں کے بعد پاکستانی ورک فورس کے لیے یورپ میں روزگار کے دروازے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ چوہدری سالک حسین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کے لیے یورپین لیبر مارکیٹ میں نئے امکانات پیدا کرے گی بلکہ ملک کی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

pakistani workers 3

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، کیونکہ اوورسیز پاکستانی ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کے لیے اپنے دروازے کھولیں گے، جس سے روزگار کے مواقع میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان عالمی لیبر مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام حاصل کر سکے گا۔

Previous Post

سکھ فار جسٹس کا بھارت میں مسیحیوں کیلیے محفوظ وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا مطالبہ

Next Post

انگلینڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں جیت لیا

Next Post
england

انگلینڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں جیت لیا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist