افغان طالبان کی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر برطانوی حکومت نے افغانستان کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی دفترِ خارجہ نے افغانستان کی سنگین سیکیورٹی صورتحال پر برطانوی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں موجودگی کے دوران گرفتاری، طویل قید اور دیگر خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دفترِ خارجہ نے زور دیا کہ افغانستان جانے والے برطانوی شہری ممکنہ خطرات کا لازمی جائزہ لیں اور اپنے سفر پر محتاط رہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے برطانوی حساس ساز و سامان کے ذریعے افغان شہریوں کا سراغ لگایا، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

برطانیہ کی جانب سے جاری ہدایات میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ اور سرحدی گزرگاہوں کے بند ہونے کی صورتحال کو بھی خطرے کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے افغانستان کا سفر انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر افغانستان کا سفر مؤخر کریں اور اگر وہاں موجود ہیں تو انتہائی احتیاط اور مقامی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔







Discussion about this post