تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں، مزید کارروائی کی جائے گی

by ویب ڈیسک
دسمبر 13, 2025
پی ٹی آئی قیادت نہیں چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی رہا ہوں
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر سابق فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’فیض حمید عمران خان کے پروجیکٹ کے مرکزی ہِدف تھے اور اس منصوبے کے پیچھے کئی دیگر شخصیات بھی شامل رہی ہیں۔ یہ پروجیکٹ آہستہ آہستہ بے نقاب ہونا شروع ہو گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج بھی کچھ سازشی عناصر عمران خان کو اقتدار میں لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، اور ان سازشوں کے بیج فیض حمید نے بوئے ہیں۔ جب وہ کور کمانڈر پشاور تھے تب بھی انہوں نے عمران خان کو تقویت دی۔‘‘

جنرل فیض کو عمران خان کے رُوپ میں خود ذاتی طور پر حُکمرانی کرنے کا موقع ملا، اور اُس حُکمرانی میں اُنہوں نے جو کچھ کیا، میں اپنی ذاتی بات نہیں کرنا چاہتا، میرے پاس ذاتی بھی بہت سی چیزیں ہیں جو بتا سکتا ہوں، خواجہ آصف pic.twitter.com/33y66CJiYx

— Khurram Iqbal (@khurram143) December 13, 2025

خواجہ آصف نے نو مئی کے واقعے کو بھی فیض حمید کے ‘جوائنٹ وینچر’ کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ ’’نو مئی کو منصوبہ بندی کرنے والے لوگ اندر سے بھی تھے، لیکن مین پاور پی ٹی آئی نے فراہم کی۔‘‘انہوں نے واضح کیا کہ فیض حمید کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے اور ان کا ٹرائل فوج نے خود کیا۔ ’’فیض حمید نے نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا۔ جو گرہیں فیض حمید اور عمران خان نے باندھی ہیں، ان کے کھلنے کا اندازہ نہیں۔‘‘ خواجہ آصف نے انتباہ بھی کیا کہ ’’اگر فیض حمید اور عمران خان کا یہ گٹھ جوڑ برقرار رہتا تو حالات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ وہ ایک ہائیبرڈ نظام کے تحت ملک کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ ۔

Previous Post

ویزا فیس بڑھانے پر تنازع، 20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف

Next Post

پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل

Next Post
coas

پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist