تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی : پہلی بار فضائی ای چالان کا آغاز

by ویب ڈیسک
دسمبر 12, 2025
traffic 2
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں ٹریفک ریگولیشن کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی میں فضائی ای چالان کا نظام متعارف کر دیا گیا ہے، اور ڈرونز کی مدد سے دو گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔ اس جدید اقدام نے ٹریفک قوانین کی نگرانی کو نہ صرف تیز تر بنا دیا ہے بلکہ شہریوں کو خبردار بھی کر دیا ہے کہ اب قانون شکنی چھپانا ممکن نہیں رہا۔کراچی ٹریفک پولیس نے ڈرون سرویلنس کے ذریعے ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

traffic

صدر کے مختلف علاقوں میں ڈرونز نے خاموشی سے گشت کیا اور غلط پارکنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے موقع پر ہی دونوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں غلط پارکنگ کرنے پر دونوں گاڑیوں کو فیس لیس ٹکٹ جاری کیے گئے، اور ہر مالک کو دس ہزار روپے کا چالان موصول ہوا۔ یہ چالان شام کے مصروف اوقات میں کیے گئے تاکہ شہریوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط بھی یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی ٹیمیں ڈرونز کی مدد سے مختلف مقامات کی مانیٹرنگ کریں گی، اور جو بھی جان بوجھ کر غلط پارکنگ کرے گا، اسے فوری ای چالان ملے گا۔ ابتدا میں صدر موبائل مارکیٹ سے عبداللّٰہ ہارون روڈ تک کے علاقوں کو فضائی نگرانی میں لیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی اس نظام کا دائرہ پورے کراچی تک بڑھا دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے اس جدید اقدام نے شہریوں کو واضح پیغام دے دیا ہے: اب قانون شکنی فضاء سے بھی دیکھی جا سکتی ہے، اس لیے احتیاط کریں اور قوانین کا احترام کریں، ورنہ چالان آپ سے پہلے آپ کی گاڑی تک پہنچ جائے گا۔

Previous Post

عمر کی بنیاد پر پابندیاں بچوں کو آن لائن محفوظ نہیں رکھ سکتیں، یونیسف

Next Post

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا وینٹی لیٹر پر

Next Post
khalida zia

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا وینٹی لیٹر پر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist