تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے

by ویب ڈیسک
دسمبر 12, 2025
پاکستان کی اہم ترجیح غزہ پر مسلط  نسل کشی مہم کا فوری خاتمہ تھا
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ابھرنے والا دہشت گردی کا نیا خطرہ خطے کے امن کے لیے سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ افغان حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر موثر انداز میں آمادہ کرے۔ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کے 30 سال مکمل ہونے پر اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران نے جنگ بندی کی کوششوں میں جس خلوص سے تعاون کیا ہے، پاکستان اس کا دل سے معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا پرامن حل ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد رہا ہے اور اسی وژن نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن دوست ریاست کے طور پر منوایا ہے۔

وزیراعظم نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبے کی منظوری ممکن ہوئی جبکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کی امن ترجیحات کی مضبوط تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان علاقائی امن کے مشن میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی مسلسل فراہمی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کو مستقل غیر جانبداری کی 30 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اشک آباد کا حسین شہر، سفید سنگِ مرمر کی دلکش عمارتیں اور ترکمان عوام کی والہانہ مہمان نوازی انہیں خاص طور پر متاثر کرتی ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی علامت یادگار غیرجانبداری پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت کئی اہم عالمی رہنماؤں سے وزیراعظم کی خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد میں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی تین دہائیوں پر مشتمل مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والے فورم میں شرکت کر رہے ہیں جہاں وہ مختلف عالمی قائدین سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Previous Post

سعودی روزگار کے جعلی اشتہارات بےنقاب

Next Post

عمر کی بنیاد پر پابندیاں بچوں کو آن لائن محفوظ نہیں رکھ سکتیں، یونیسف

Next Post
cell phone

عمر کی بنیاد پر پابندیاں بچوں کو آن لائن محفوظ نہیں رکھ سکتیں، یونیسف

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist