تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایم ٹی وی کا اپنے عالمی آپریشنز بند کرنے کا اعلان

by ویب ڈیسک
دسمبر 4, 2025
mtv
Share on FacebookShare on Twitter

میوزک کی دنیا کو ایک صدمہ پہنچا ہے۔ وہ چینل جس نے نصف صدی تک نوجوانوں کے ذوق، فیشن، اندازِ زندگی اور موسیقی کے رجحانات کو نئی پہچان دی ,  اب خاموش ہونے جا رہا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل ’’ایم ٹی وی‘‘، جس نے دنیا کو میوزک ویڈیوز کا نیا تصور دیا، اپنے تقریباً تمام عالمی آپریشنز بند کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یکم اگست 1981 کو جونہی اسکرین پر ’’ویڈیو کلڈ دی ریڈیو اسٹار‘‘ نشر ہوئی، موسیقی کی دنیا ایک نئے دور میں داخل ہوگئی۔ ریڈیو کے بعد اب تصویر نے آواز کو طاقت بخشی، اور ایم ٹی وی نوجوان نسل کی پہچان بن گیا۔ مگر اب، تقریباً پچاس برس بعد، یہی چینل اپنے سنہری دور کو الوداع کہنے جا رہا ہے۔ پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس کی ملکیت میں موجود ایم ٹی وی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 2025 کے اختتام تک اس کی بین الاقوامی میوزک نشریات ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائیں گی۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، پولینڈ، آسٹریلیا اور برازیل سمیت کئی ممالک میں ایم ٹی وی میوزک، ایم ٹی وی ہٹس اور 80 اور 90 کی دہائیوں کے مقبول پروگرامز کا چراغ گل ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب اور ٹک ٹاک ہیں، جہاں تیز، مختصر اور انٹرایکٹو مواد نے روایتی ٹی وی براڈکاسٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یوں ایم ٹی وی کا  ’ایم‘، جو کبھی موسیقی کی علامت تھا، وقت کے ساتھ خود مٹتا چلا گیا۔ اعداد و شمار بھی اس زوال کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔

mtv2

جولائی 2025 تک برطانیہ میں ایم ٹی وی میوزک کی رسائی صرف 13 لاکھ گھروں تک رہ گئی ہے، جبکہ 2001 میں یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی تھی۔ اس فرق نے واضح کر دیا کہ ناظرین کی ترجیحات کس تیزی سے بدلی ہیں۔ ایم ٹی وی نے نہ صرف موسیقی بلکہ فیشن، فلم، نوجوانوں کے انداز گفتگو اور طرزِ زندگی کو بھی عالمی سطح پر متاثر کیا۔ 1984 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں مائیکل جیکسن کی ’’تھرلر‘‘ اور میڈونا کی ’’لائیک اے ورجن‘‘ جیسی تاریخی پرفارمنسز آج بھی یادوں میں تازہ ہیں۔ 90 کی دہائی میں یورپ میں ’’پارٹی زون‘‘ جیسے پروگرامز نے ڈانس اور کلب کلچر کو نئی زندگی بخشی۔ تاہم 2000 کے بعد جب ایم ٹی وی نے میوزک سے ہٹ کر ریئلٹی شوز اور تفریحی پروگرامز پر توجہ دینا شروع کی، تو اس کی اصل شناخت دھندلانے لگی۔ علاقائی ذیلی چینلز میں تقسیم اور میوزک مواد کی کمی نے اسے اس کی جڑوں سے دور کر دیا۔ پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس کے ساتھ الحاق کے بعد اخراجات کم کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ اگرچہ امریکا میں کچھ میوزک چینلز برقرار رہیں گے، لیکن برطانیہ کا مرکزی ایم ٹی وی ایچ ڈی چینل اب صرف تفریحی پروگرامز پر توجہ دے گا، موسیقی اس کا محور نہیں رہے گی۔

mtv 3

ادھر ایم ٹی وی کے مداح اور سابق ملازمین مطالبہ کر رہے ہیں کہ چینل کا قیمتی آرکائیو عوام کے لیے جاری کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس تاریخی ورثے سے فیضیاب ہو سکیں۔ ایم ٹی وی کا اختتام صرف ایک ٹی وی چینل کا بند ہونا نہیں، بلکہ ایک پورے عہد کی خاموش رخصتی ہے ۔ ایک ایسا عہد جس نے کروڑوں نوجوانوں کو خواب دیے، انداز دیے، اور موسیقی کو زندگی کا حصہ بنا دیا۔

Previous Post

بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ

Next Post

عروہ حنین الریس پہلی فلسطینی آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب

Next Post
arwa hanin oxford

عروہ حنین الریس پہلی فلسطینی آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist