تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا کا افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 2, 2025
ٹرمپ چاہتے ہیں ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے، ترجمان وائٹ ہاؤس
Share on FacebookShare on Twitter

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے ایک غیر معمولی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کی فائلوں کا نہایت باریک بینی سے ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ قومی سلامتی پر کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ جو بھی فرد ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوا، اسے بلا تاخیر امریکا سے باہر نکال دیا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومت کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے لیے تیار نہیں اور داخلی تحفظ کو پہلی ترجیح بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فی الحال پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے، اسائلم کیسز. اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں پیش آنے والے ایک افسوس ناک واقعے کے بعد صدر ٹرمپ کا وسیع پیمانے پر ڈی پورٹیشن کا منصوبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم اور ناگزیر ہو چکا ہے۔

صدر کی صحت سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے یقین دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ احتیاطی بنیادوں پر کیے گئے ایم آر آئی کے نتائج تسلی بخش ہیں اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا دل بالکل درست اور مضبوط ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے فی الحال ویزا جاری کرنے کا عمل بھی معطل کر دیا ہے، جبکہ اسائلم کی تمام درخواستوں پر فیصلے روک دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعے کے بعد کیا گیا ہے، جس نے امریکی حکومتی حلقوں کو مزید سخت اقدامات پر مجبور کر دیا۔

Previous Post

لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

Next Post

کنگ چارلس کا چھوٹے بھائی کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کرنے کا فیصلہ

Next Post
king

کنگ چارلس کا چھوٹے بھائی کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کرنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist