تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ای چالان کےخلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2025
karachi traffic 2
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے بھاری جرمانوں کے خلاف دائر درخواستوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ، بس اونرز ایسوسی ایشن اور متعدد شہریوں کی جانب سے بھاری جرمانوں کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور اور کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں نمایاں فرق ہے، جو شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جو غیر منصفانہ اور قابلِ اعتراض ہے۔

karachi traffic

عدالت نے وکیل کے مؤقف پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کا موازنہ دوسرے شہروں سے نہ کیا جائے۔ عدالت نے ای چالان کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور واضح کیا کہ فوری طور پر کوئی عبوری حکم نہیں دیا جا سکتا۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ فریق اپنا تفصیلی جواب جمع کرائیں، جس کے بعد ہی درخواست گزار کے دلائل سنے جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ای چالان کے بھاری جرمانے شہریوں کے لیے مالی بوجھ بن چکے ہیں اور ان پر نظرِ ثانی ضروری ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ معاملے کا فیصلہ تمام فریقین کے جواب موصول ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

sindh high court

Previous Post

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ نہیں ہوتا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

Next Post

کیا سمرتی کے منگیتر دھوکہ دے رہے تھے ؟

Next Post
smiriti

کیا سمرتی کے منگیتر دھوکہ دے رہے تھے ؟

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist