تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2025
gilgit
Share on FacebookShare on Twitter

گلگت بلتستان اسمبلی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اپنی آئینی مدت پوری کرتے ہوئے قانون سازی کے ایک اہم باب کا اختتام کردیا۔ آخری اجلاس اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں جی بی اسمبلی ہال میں منعقد ہوا، جہاں اراکین نے غیر معمولی سرگرمی دکھاتے ہوئے درجن بھر اہم بل کثرتِ رائے سے منظور کیے، جن میں ایک بل ایڈونچر ٹورزم کے مؤثر انتظام سے متعلق بھی شامل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ دو قراردادیں بھی مکمل اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔  اسمبلی نے مجموعی طور پر 12 بل پاس کیے، جن میں جی بی ٹورزم ایڈونچر ٹورزم مینجمنٹ بل 2025 اور جی بی ٹوبیکو کنٹرول بل قابلِ ذکر ہیں۔ ایوان نے ریسکیو 1122 اور لوکل کونسل کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی، جسے ملازمین کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی بی میں جمہوری سفر ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تاخیر سے شروع ہوا، تاہم خطہ اب بھی ارتقائی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں منتخب اراکین نے اپنی بھرپور کوششوں سے عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی اور اقدامات کیے۔ ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جی بی کے وزیر عبدالحمید نے اعتراف کیا کہ تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں کے مسائل انتہائی سنگین ہیں، اور علاقے کی حقیقی ترقی صرف سیاحت کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ پیپلز پارٹی جی بی کے صدر اور رکنِ اسمبلی ایڈووکیٹ امجد حسین نے کہا کہ اسمبلی کی پانچ سالہ مدت پوری ہونا ایک اہم سنگ میل ہے، اور اس عرصے میں ارکان نے قانون سازی اور عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی۔یوں جی بی اسمبلی نے  اپنی مدت کے آخری روز 12 اہم بل منظور کرتے ہوئے آئندہ منتخب ہونے والی اسمبلی کے لیے ایک واضح قانون سازی کا فریم ورک چھوڑ دیا۔

yar mohammdx

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف )جو جی بی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں) نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48-اے(2) کے تحت ریٹائرڈ جسٹس یار محمد کو نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کر دیا ہے۔

Previous Post

گیس مہنگی نہیں ہورہی

Next Post

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک

Next Post
سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist