تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت میں طالبہ کا ہراسانی کا کیس: اسکول انتظامیہ کی بے توجہی

by ویب ڈیسک
نومبر 24, 2025
indian 2
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں نو برس کی چوتھی جماعت کی طالبہ کی دل دہلا دینے والی موت کے معاملے پر سی بی ایس ای کی دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی جامع رپورٹ جاری کردی ہے، جس نے اسکول انتظامیہ کی سنگین غفلت اور حفاظتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمسن بچی نے اپنی موت سے تقریباً 45 منٹ پہلے کلاس ٹیچر سے پانچ مرتبہ مدد مانگی۔ وہ اپنی ڈیجیٹل سلیٹ پر کلاس فیلوز کی جانب سے لکھے گئے نازیبا اور تکلیف دہ تبصروں کی شکایت کر رہی تھی۔ مگر افسوس کہ اصلاحی اقدام اٹھانے کے بجائے ٹیچر نے اسے کلاس کے سامنے ڈانٹا، جس سے بچی شدید ذہنی دباؤ، شرمندگی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آئی۔ تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بچی میں ذہنی پریشانی اور تناؤ کی متعدد علامات کے باوجود اسے اسکول کونسلر کے پاس نہ بھیجا گیا، جو کہ سی بی ایس ای کے لازمی اینٹی بُلنگ قواعد اور پوکسو رپورٹنگ کے قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

indian

مزید براں کمیٹی نے انکشاف کیا کہ جس جگہ سے بچی نے چھلانگ لگائی، اسے فرانزک جانچ سے پہلے ہی دھو دیا گیا، جس سے شواہد اکٹھا کرنے کا عمل متاثر ہوا۔ اس سنگین غفلت کے نتیجے میں سی بی ایس ای نے اسکول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ اسکول الحاق کے بائی لاز کی بہت سی دفعات پر پورا ہی نہیں اترتا تھا۔ بچوں کی حفاظت، بُلنگ کی روک تھام اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق انتظامات میں ناقابلِ قبول کوتاہیاں پائی گئیں۔ رپورٹ میں صاف کہا گیا کہ اسکول ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہا۔ پینل کے مطابق اسکول میں نہ تو سیکیورٹی و سیفٹی کمیٹی قائم تھی اور نہ ہی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ مناسب تھی۔ مزید برآں، کمیٹی نے بچی کے والدین سے ملاقات کے بعد بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں والدین کی جانب سے بُلنگ کی کئی شکایات انتظامیہ نے مسلسل نظر انداز کیں، جو ناقابلِ معافی انتظامی غفلت کی بدترین مثال ہے۔اس المناک واقعے نے ایک بار پھر یہ سنگین سوال اٹھا دیا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے ذمہ دار ادارے آخر کب اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لینا شروع کریں گے۔

indian 3

Previous Post

ایف سی ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 خوارج ہلاک،

Next Post

بابر نے کوہلی کا ٹی 20 انٹرنیشنلز کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

Next Post
babar azam

بابر نے کوہلی کا ٹی 20 انٹرنیشنلز کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist