تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات آج ہوگی

by ویب ڈیسک
نومبر 21, 2025
trump
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان جمعے کو ہونے والی ملاقات نے ملکی سیاست میں ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ ٹرمپ کے بارہا سخت بیانات اور تلخ انتخابی مہم کے باوجود دونوں رہنما وائٹ ہاؤس میں آمنے سامنے ہوں گے  اور یہی اس ملاقات کو غیر معمولی بنا دیتا ہے۔ مہم کے دوران ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بارہا “کمیونسٹ” کہہ کر نشانہ بنایا، ان کے جنوبی ایشیائی نام پر طنز کیا، یہاں تک کہ نیویارک کے لیے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ لیکن سیاست اپنی جگہ، روایتی طور پر نومنتخب میئر کا صدر سے ملاقات کرنا لازم ہوتا ہے  اور زہران ممدانی بھی اسی روایت کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ میئر کے ترجمان ڈورا پیکک کے مطابق زہران ممدانی اس ملاقات میں عوامی تحفظ، معاشی استحکام، رہائش، بچوں کی نگہداشت، مفت بسوں اور سرکاری گروسری اسٹورز جیسے عوامی فلاحی منصوبوں کا ایجنڈا پیش کریں گے  وہی ایجنڈا جس کی بنیاد پر 10 لاکھ سے زائد نیویارکرز نے انہیں ووٹ دیا۔

zohran mamdani

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ اور ممدانی دونوں نیویارک کے علاقے کوئنز میں پلے بڑھے، مگر سیاسی نظریات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ٹرمپ سرمایہ دارانہ پالیسیوں اور وال اسٹریٹ کی کامیابیوں کو اپنی صدارت کی پہچان سمجھتے ہیں، جبکہ زہران ممدانی خود کو ’ڈیموکریٹک سوشلِسٹ‘ کہتے ہیں اور عوامی سہولتوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ ٹرمپ نے انتخابی جلسوں میں ممدانی کے نام کا مذاق اڑاتے ہوئے حتیٰ کہ انہیں “ماندامی یا جو کچھ بھی ان کا نام ہے” تک کہا۔ لیکن میئر کے انتخاب جیتنے کے بعد زہران ممدانی نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی فتح کی تقریر میں امریکی صدر کو براہِ راست مخاطب کیا: “مجھے پتا ہے آپ دیکھ رہے ہیں  تو آواز ذرا اونچی کر لیجیے۔” بعد میں ٹرمپ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی کہ صدر واقعی وہ تقریر دیکھ رہے تھے۔ اب سب کی نظریں اس ملاقات پر ہیں ,  ایک ایسا لمحہ جو دو مختلف سیاسی دنیاؤں کے ٹکرانے، مکالمے اور شاید کسی ممکنہ نئی سمت کا اشارہ بھی بن سکتا ہے۔

Previous Post

وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس کا پہلا پیغام

Next Post

ملاقات میں رکاوٹیں؛ وزیر اعلیٰ کے پی کا مریم نواز کو خط

Next Post
2201161 987379683

ملاقات میں رکاوٹیں؛ وزیر اعلیٰ کے پی کا مریم نواز کو خط

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist