تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

انتظامیہ کو دھمکانے پر وزیراعلٰی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں طلب

by ویب ڈیسک
نومبر 20, 2025
sohail khan
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ضلع ہری پور میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی سہیل آفریدی کو جمعے کو طلب کر لیا ہے۔ یہ نوٹس ایک ایسے جلسے کے دوران انتظامیہ کو دھمکانے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں جاری کیا گیا ہے۔ حلقہ این اے-18 ہری پور میں تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی کے بعد ضمی انتخابات ہو رہے ہیں، اور پی ٹی آئی نے اس حلقے سے عمر ایوب کی اہلیہ شہرناز عمر ایوب کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

sohail khan afridi

انتخابی مہم کے دوران رواں ہفتے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے حویلیاں میں ایک جلسے سے خطاب کیا، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا۔ کمیشن کے مطابق سہیل آفریدی نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انتخابی عملے کو دھمکانے کے ساتھ ساتھ جلسے میں موجود لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ وزیراعلٰی اور امیدوار شہرناز کو انتخابی ضابطہ اخلاق اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی پر 21 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے نہ صرف این اے-18 میں ضمنی انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، انتخابی عملے اور ووٹرز کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔مزید براں، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سے ملاقات کر کے فول پروف حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور اپنی رپورٹ کمیشن کو پیش کریں۔

#ECP pic.twitter.com/egxQd8Iff0

— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) November 20, 2025

سیکریٹری وزارت داخلہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وفاقی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے حلقے میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ انتخابی عملہ، ووٹرز اور عوام کی حفاظت یقینی ہو۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران اگر کوئی فرد یا پبلک آفس ہولڈر انتخابات کے پرامن انعقاد میں مداخلت کرے یا خلل ڈالے، تو اس کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Previous Post

علیمہ خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش، تمام وارنٹس منسوخ

Next Post

میکسیکو کی فاطمہ بوش حسینۂ عالم منتخب

Next Post
miss 2025

میکسیکو کی فاطمہ بوش حسینۂ عالم منتخب

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist