تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

علیمہ خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش، تمام وارنٹس منسوخ

by ویب ڈیسک
نومبر 20, 2025
aleema khan
Share on FacebookShare on Twitter

تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہو گئی ہیں۔ یہ پیشی اس وقت سامنے آئی جب مقدمے میں 11 ویں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کی لازمی حاضری کا حکم دیتے ہوئے تمام وارنٹس منسوخ کر دیے اور ان کی جائیداد بحقِ سرکار ضبطی کا عمل بھی ختم کر دیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران بتایا کہ علیمہ خان کے ساتھ دیگر 10 ملزمان اور پانچ گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کیا اور اسے غیر قانونی قرار دینے کی درخواست دائر کی۔

انہوں نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹس کی منسوخی اور منجمد بینک اکاؤنٹس کی بحالی کی درخواست بھی عدالت میں جمع کروائی۔ عدالت نے دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور وکیلِ سرکار کو نوٹس جاری کر دیا، ساتھ ہی 26 نومبر کو دلائل طلب کر لیے۔ سماعت ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، اس دوران سرکاری وکیل نے وارنٹس کی منسوخی اور بینک اکاؤنٹس بحالی کی سخت مخالفت کی، تاہم عدالت نے تمام وارنٹس ختم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر علیمہ خان کی لازمی حاضری اور پانچوں گواہوں کی پیشی کا حکم دیا۔ قبل ازیں پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان دانستہ پیش نہیں ہوئیں اور عدالتی امور میں رکاوٹ ڈال کر مقدمے کی طوالت میں اضافہ کر رہی تھیں، جسے عدالت توہین قرار دے سکتی تھی۔

Previous Post

کراچی 2050 تک دنیا کا پانچواں سب سے بڑا شہر بننے جا رہا ہے

Next Post

انتظامیہ کو دھمکانے پر وزیراعلٰی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں طلب

Next Post
sohail khan

انتظامیہ کو دھمکانے پر وزیراعلٰی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں طلب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist