بھارتی سینما کے عظیم لیجنڈ اور فلمی دنیا کے محبوب ستارے دھرمیندرکی وفات کی افواہوں نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تاہم ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ ہیما مالنی نے ان خبروں کی دوٹوک تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دھرمیندر بالکل زندہ ہیں اور صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ ہیما مالنی نے اپنے سخت ردِعمل میں کہا کہ ایسی جھوٹی اور غیر ذمہ دارانہ خبریں پھیلانا ناقابلِ معافی عمل ہے۔
What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible. Please give due respect to the family and its need for privacy.
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 11, 2025
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا، “یہ شرمناک ہے کہ کچھ لوگ یا ادارے بغیر تصدیق کے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو علاج کے دوران بہتر ہو رہا ہے۔ براہ کرم ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔”اداکارہ کے اس بیان کے بعد مداحوں نے اطمینان کا سانس لیا، جبکہ دھرمیندر کے چاہنے والوں نے ان کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی، اداکارہ ایشا دیول نے بھی انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے لکھا، “میڈیا کی غلط اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔ پاپا بہتر ہو رہے ہیں، اور ہم ان کے مداحوں کی دعاؤں کے شکر گزار ہیں۔ براہ کرم ہمارے خاندان کو اس وقت پرائیویسی دی جائے۔” ذرائع کے مطابق، دھرمیندر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔ ہیما مالنی اور ایشا دیول دونوں نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کے پھیلاؤ سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح کی افواہیں نہ صرف خاندان کے لیے تکلیف دہ ہوتی ہیں بلکہ ان لاکھوں مداحوں کے لیے بھی باعثِ اضطراب ہیں جو اپنے پسندیدہ فنکار کے خیرخواہ ہیں۔ فلمی دنیا کے سینئر فنکاروں اور مداحوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ دھرمیندر جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنی روایتی مسکراہٹ کے ساتھ عوام کے درمیان نظر آئیں گے۔







Discussion about this post