پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی)، جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے برونائی دارالسلام کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی دفاع و سلامتی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل شمشاد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں:
-
میجر جنرل (ریٹائرڈ) یانگ برہورمت پیہن داتو لیلاراجا، چیئرمین جوائنٹ چیفس،
-
وزیرِاعظم کے دفتر کے وزیر اور وزیر دفاع-II، داتو پدوکا سری آونگ حاجی حل بی بن حاجی محمد یوسف،
-
اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز، میجر جنرل داتو پدوکا سری حاجی محمد ہزائمی بن بول حسن سے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس نے موآرا نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ’علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات‘ کے موضوع پر خطاب کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جن میں 19 غیر ملکی ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔ ملاقاتوں اور گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے نمائندوں نے عالمی و علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
CJCSC General Sahir Shamshad Mirza expresses his commitment to further strengthen military-to-military ties and defence cooperation with Brunei Darussalam@OfficialDGISPR #RadioPakistan #news https://t.co/YhZ9LfehYY pic.twitter.com/rOu6BhlDG8
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 6, 2025
جنرل شمشاد نے اس موقع پر برونائی دارالسلام کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور دفاعی کارناموں کو سراہا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس کے رائل برونائی آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر، سلطان معظم اور برونائی دارالسلام کی سول و عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ یہ دورہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان مضبوط سول و عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کا ثبوت ہے اور علاقائی امن و استحکام میں دونوں ممالک کی مشترکہ دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔







Discussion about this post