تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

زہران ممدانی کے سیاسی عروج سے خوفزدہ امیر طبقہ؟ امریکی اخبار کا بڑا انکشاف

by ویب ڈیسک
نومبر 6, 2025
mamdani
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی اخبار نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے حالیہ میئر الیکشن میں مسلم امیدوار زہران ممدانی کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں اور ان کے خاندانوں نے مشترکہ طور پر دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام ارب پتی مختلف سیاسی، مالیاتی اور کاروباری حلقوں سے وابستہ تھے، جن کا مقصد ممدانی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو محدود کرنا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران ہونے والے تمام سرویز میں زہران ممدانی کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، جس سے ان کے مخالف سرمایہ داروں میں بے چینی پھیل گئی۔ سابق نیویارک میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کی مہم کے لیے پندرہ لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا، جب کہ دیگر بااثر سرمایہ کاروں نے بھی اسی مقصد کے لیے خطیر رقوم فراہم کیں تاکہ ممدانی کے اثر کو کم کیا جا سکے۔

zohran mamdani

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ارب پتیوں کے بڑے اتحاد کے باوجود صرف دو معروف سرمایہ کاروں نے زہران ممدانی کی کھل کر حمایت کی۔ ان میں ارب پتی ایلزبتھ سمنز، جنہوں نے ڈھائی لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا، اور GitHub کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنر شامل ہیں، جنہوں نے بیس ہزار ڈالر ممدانی کی انتخابی مہم کے لیے فراہم کیے۔

الیکشن میں زہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے بعد نیویارک کے کئی بڑے کاروباری حلقوں نے اپنے لہجے میں نرمی پیدا کی ہے۔ وہ ارب پتی بل ایکمین، جو ممدانی کے سب سے بڑے ناقد سمجھے جاتے تھے، اب ان کے ساتھ تعاون کی پیشکش کر رہے ہیں۔اسی طرح وال اسٹریٹ کے سینئر سرمایہ کار رالف شلوسٹائن نے بھی بیان جاری کیا کہ سخت انتخابی مہم کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ نیویارک اختلافات سے آگے بڑھ کر متحد ہو جائے۔ زہران ممدانی کی کامیابی نہ صرف امریکی سیاست میں ایک نئے دور کی علامت ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ عوامی حمایت، مالی طاقت کے دباؤ کو شکست دے سکتی ہے۔

Previous Post

پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے

Next Post

رونالڈو کا کھیل کو جلد الوداع کہنے کا اشارہ

Next Post
سال 2024 میں رونالڈو سب سے کمانی کرنے والے کھلاڑی

رونالڈو کا کھیل کو جلد الوداع کہنے کا اشارہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist